سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اینٹی سمگلنگ ونگ کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

Published On 15 April,2023 07:32 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے سمگلنگ کی روم تھام کے لیے اینٹی سمگلنگ ونگ کو دوبارہ مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاءلانگو کی ہدایت پر صوبہ بلوچستان سے دیگر علاقوں بالخصوص ہمسایہ ممالک کی طرف سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے کی۔

اجلاس میں پاکستان کسٹمز، ایف سی، پولیس، ڈویژنل و ضلعی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبہ بھر میں جوائنٹ چیک پوسٹوں پر تمام متعلقہ محکموں کے اہلکاران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔