اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سینکڑوں لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔
حکام کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی منظوری کے بعد درآمدی موبائل فونز، آٹو سی بی یو، چاکلیٹ، جوسز، کارپیٹس، کاسمیٹکس، ٹشو پیپرز ، کتوں اور بلیوں کی خوراک ، مچھلی، فٹ وئیر ، فروٹس اینڈ ڈرائی فروٹس ، فرنیچر، آئس کریم، جیم، جیلی اور لیدر جیکٹس پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ شیمپو، سن گلاسز، کیچپ ، ٹریولینگ بیگز ، سوٹ کیسز، اسلحہ، پاستا، موسیقی کے آلات ، فروزن گوشت ، دروازوں، کھڑکیوں کے فریمز، ڈیوکوریشن آرٹیکلز، ہوم اپلائنسز، سینیٹری اور باتھ روم کے سامان پر بھی سیلزٹیکس کی شرح 25 فیصد ہو جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔