کراچی: (دنیا نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے ٹیرف میں 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا،جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔
نیپرا کے مطابق دسمبرکا ایف سی اے نومبر کی نسبت 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ مزید کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا، لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔