عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

Published On 22 December,2022 05:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2.63 فیصد جبکہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2.69 فیصد اضافہ ہوا ہے، قدرتی گیس کی نرخوں میں بھی 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر 29 سینٹ فی بیرل ہے، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل فی بیرل 82 ڈالر اور 20 سینٹ میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ قدرتی گیس کی قیمت 5.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔