اسلام آباد:(دنیا نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگئی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا کو 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 اپریل 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، فروری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 38 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف 1 ماہ کے لیے تھا، مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا اور حالیہ اضافے کا اطلاق صرف جون کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔