اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.42 فیصد مزید اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 28 روپے 26 پیسے فی کلو، دال مسور 14 روپے 88 پیسے، دال چنا 6 روپے 54 پیسے اور دال ماش 5 روپے 18 پیسے فی کلوتک مہنگی ہوئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 54 روپے 62 پیسے اضافے کیساتھ 1425 روپے تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق انڈے 6 روپے 28 پیسے فی درجن، مٹن 6 روپے 67 پیسے اور بیف 5 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دہی دودھ، چینی، گھی، چائے اور لہسن کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہوا۔
دوسری جانب ایک ہفتے میں صرف 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔