قرض کی ادئیگی یقینی بنانے کیلئے مالیاتی خسارہ کم کرنے پر توجہ دی جائے،ورلڈ بینک

Published On 19 April,2022 03:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قرض کی ادئیگی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کو مالیاتی خسارے کو کم کرنے پر توجہ دینا ہوگی، ورلڈ بینک نے پاکستان پر رپورٹ جاری کر دی۔

ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے۔ موجودہ حالات میں عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں جبکہ کورونا کی نئی لہر سے نقل و حمل پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی ہلچل اور اصلاحات کا عمل متاثر ہونے سے معیشت کو خطرہ ہے۔ قرض کی ادئیگی کو یقینی بنانے کے لئے مالیاتی خسارہ کم کرنا ہو گا۔ مالیاتی اور زری پالیسی میں ہم اہنگی اور ایکس چینج ریٹ میں لچک ہونا ضروری بہت ضروی ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران معاشی سرگرمیوں کا تسلسل جاری رہا، عالمی منڈی میں اجناس کی زائد قیمتیں اور طلب میں اضافے سے مہنگائی بڑھی جس کے باعث درآمدی بل میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔