اسلام آباد:(دنیا نیوز) عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی بینک پاکستان کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات اور بہتری کے لیے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا اور اس سلسلہ میں پاکستان اورعالمی بنک کے درمیان معاہدہ پر اسلام آباد میں دستخط کئے گئے۔
معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین نے دستخط کئے، ورلڈ بنک کے آپریشنز مینجر انجم احمد نے ورلڈ بنک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کئے۔
معاہدے میں حیسکو، میپکو اور پیسکو کے نمائندوں نے منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے، منصوبے کے تحت حیسکو، میپکو اور پیسکو کی آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے اور یہ منصوبہ پاور ڈویژن کو نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021ء کے تحت پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نفاذ میں بھی معاونت کرے گا۔