اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔
آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے نے آن لائن نیوز کانفرنس میں کہا کہ جیری رائس نے کہا کہ نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہوگا، معاشی اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔ پاکستانی معیشت کو بیرونی چیلنجز کا زیادہ سامنا ہے، پاکستان کےلیے تیل کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں چیلنج ہیں، پٹرول مہنگا ہونے سے غذائی اشیا مہنگی ہوسکتی ہیں اور غذائی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، پاکستان کے ساتھ چھٹا جائرہ کامیابی سے ختم ہوا تھا اورچھٹے جائزہ کے بعد ایک ارب ڈالر جاری بھی ہوئے تھے، معاشی اصلاحات پاکستان سے بات چیت جاری ہے اور بات چیت مثبت سمت بڑھ رہی ہے۔