لاہور میں مہنگائی کا راج، سبزی، انڈوں اور برائلر کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئیں

Published On 05 October,2021 09:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مہنگائی کا راج، پیاز، لہسن ، آلو اور فارمی انڈوں سمیت برائلر کے دام بڑھا دیئے گئےـ برائلر کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے سے قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ مرغی کا گوشت 328 روپے سے بڑھ کر 349 روپے فی کلو ہو گیا۔

برائلر کی کھپت کے مقابلے سپلائی پھر متاثر، برائلر گوشت کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ، 21 روپے کلو تک مہنگا کردیا گیا۔ مرغی کا گوشت 328 روپے سے بڑھا کر 349 روپے کلو مقرر ہو گیا۔ زندہ برائلر کی قیمت 15 روپے کلو تک بڑھا دی گئی۔

ہول سیل زندہ برائلر 233 جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 241 روپے کلو کر دیا۔ 3 دنوں میں برائلر 50 روپے کلو تک مہنگا ہو چکا ہے۔