کورونا ایس او پیز، وزیراعلیٰ پنجاب سے چیمبر آف کامرس کا وفد آج ملاقات کرے گا

Published On 16 March,2021 10:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج تاجر برداری و صنعتکاروں کا نمائندہ وفد ملاقات کرے گا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار تاجر برادری و صنعتکاروں کو کورونا ایس او پیز کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عرفان اقبال شیخ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ناصر حیات مگو، سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرام، سابق صدر میاں انجم نثار، نائب صدر چوہدری محمد سلیم، نائب صدر محمد عارف یوسف جیوا، نائب صدر (پنجاب) راجہ محمد انور، نائب صدر (بلوچستان) ناصر خان، نائب صدر چیمبرز آف سمال ٹریڈرز محمد نواز، کوآرڈینیٹر پنجاب ایف پی سی سی آئی محمد علی میاں، سابق چیئرمین پی پی ایم اے ذکاء الرحمن اور ایف پی سی سی آئی کی سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر ندیم قریشی شامل ہوں گے۔

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صنعت، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔