اسلام آباد: (دنیا نیوز) کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کی معاونت کیلئے تیار، دونوں ادارے مجموعی طور پر 58 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کریں گے۔
کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوئی تو حکومت نے ورلڈ بینک سے فوری مدد کا مطالبہ کیا۔ اس وقت پاکستان کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انفراسٹرکچر، ہسپتال، ایمبولنس، ادویات، ماسک اور دیگر اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے کیلئے تیار ہو گئے، ایشیائی ترقیاتی بینک 35 کروڑ ڈالر دے گا جبکہ عالمی بینک سے 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ملیں گے۔