گیس بم گرانے کی تیاریاں مکمل، نرخوں میں 214 فیصد اضافے کی آج منظوری کا امکان

Last Updated On 06 January,2020 01:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے گیس نرخوں میں 214 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا، قیمت میں اضافے کی منظوری آج اقتصادی رابطہ کونسل کے اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے، تنور مالکان کیلئے 245 فیصد، سی این جی سیکٹر کیلئے 31 فیصد اور کھاد کارخانوں کے لئے گیس 153 فیصد مہنگی ہو جائے گی۔

عوام کو نئے سال کا پہلا بڑا دھچکا، حکومت نے گیس بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کونسل گیس مہنگی کرنے کی سمری کا جائزہ لے گی۔

الیکٹرک پاور ایکٹ 1997میں ترامیم کی سمری کے علاوہ پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ انڈومنٹ فنڈ کیلئے 1 ارب روپے ضمنی گرانٹ اور رزک گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو گیس فراہمی کی سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔