کراچی: (دنیا نیوز) معاشی سست روی میں مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنا ایک چیلنج ہے۔ حکومت کو آمدن بڑھانے اور اخرجات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ سٹیٹ بینک نے معیشت کی رفتار 3 فیصد تک سست پڑ جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
سٹیٹ بینک نے مالی سال 19-2018ء کی سالانہ رپورٹ میں موجودہ مالی سال کا آؤٹ لک بتاتے ہوئے مہنگائی رواں مالی سال 12 فیصد تک پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت کی بحالی میں عوامی فلاح کے منصوبے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بجٹ خسارہ 7 فیصد کے قریب محدود رہ سکتا ہے جبکہ مالی سال کے آخری چھ ماہ میں مہنگائی کا زور کم ہونا شروع ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق رواں کھاتوں کے خسارے میں مزید کمی آنے کی امید ہے جبکہ ایکسپورٹ رواں مالی سال 26 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔