قرض کی دوسری قسط، عالمی مالیاتی ادارے کی ٹیکنیکل ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Last Updated On 15 October,2019 03:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیکنیکل ٹیم کے مذاکرات شروع ہو گئے، آئی ایم ایف کی ٹیم 6 ارب ڈالر قرض کی دوسری قسط کے اجرا کا جائزہ لے گی، پہلے مرحلے میں ایف بی آر کیساتھ ٹیکس وصولیوں، اہداف اور شارٹ فال پر مذکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ایف بی آر سے ٹیکس وصولیوں، اہداف اور شارٹ فال پر مذکرات کیے جا رہے ہیں، ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو انکم اور سیلز ٹیکسز سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ ٹیکس وصولیوں میں 700 ارب سے زائد اضافے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکرات میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کر کے وصولیاں بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ آئی ایم ایف ٹیم کارپوریٹ ٹیکسز سے متعلق امور پر بھی پاکستانی حکام سے مشاورت کرے گی۔