عالمی منڈی میں خام تیل سستا، امریکی تیل کے نرخ 1 ڈالر 50 سینٹ گر گئے

Last Updated On 25 September,2019 10:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا، امریکی خام تیل کی قیمت میں 1 ڈالر 50 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل کی 56 ڈالر 90 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگی، برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 1 ڈالر 60 سینٹ کی کمی دیکھی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قمیتں گرنے کے بعد برطانوی خام تیل کے نئے نرخ 62 ڈالر 90 سینٹ فی بیرل مقرر ہو گئے، 17 ستمبر کو امریکی خام تیل 62 ڈالر فی بیرل پر بھی ٹریڈ ہوا تھا جبکہ رواں ماہ برطانوی خام تیل 68 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوتا رہا۔