نیویارک: (ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں واضح کمی واقع ہو گئی ہے، امریکی خام تیل کے نرخ ایک ڈالر 70 سینٹ فی بیرل کم ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بعد امریکی خام تیل قمیت میں کمی کے بعد 53 ڈالر 40 سینیٹ فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ برطانوی خام تیل میں ایک ڈالر 50 سینیٹ کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد برطانوی خام تیل 58 ڈالر 80 سینیٹ فی بیرل کے ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستانی صارفین کو کوئی رعایت نہیں مل سکی اور وہ مہنگے نرخوں پر ہی پٹرولیم مصنوعات خریدنے پر مجبور ہیں۔