دبئی: (دنیا نیوز) خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 1 ڈالر 10 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق خلیج عمان میں دو تیل برداری بجری جہازوں پر حملہ ہوا ہے جسکے نتیجے میں دونوں بحری جہازوں پر آگ لگ گئی۔ حملے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع ہوا اور جہازوں میں موجود 44 افراد کو بچا لیا گیا، تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات بڑھنے لگے۔
خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، امریکی خام تیل 1 ڈالر 10 سینٹ اضافہ سے 52 ڈالر 24 سینٹس فی بیرل اور برطانوی خام تیل 1 ڈالر 47 سینٹ کے اضافہ سے 61 ڈالر 37 سینٹس فی بیرل کا ہوگیا۔