کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالر فی بیرل سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی طلب میں اضافے کا رجحان ہے، امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 40 سینٹس کے اضافے سے 56 ڈالر 67 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ برطانوی خام تیل 2 ڈالر 60 سینٹس کے اضافے سے 61 ڈالر 10 سینٹس فی بیرل میں فروخت کر رہا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا اور یہ اسی طرح بڑھتی رہیں تو رواں ماہ عوام کو پیٹرول کی قیمت میں کمی کا ریلف اکتوبر میں واپس بھی لیا جاسکتا ہے۔