سٹاک ایکسچینج میں 52 پوائنٹس کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 40 پیسے بڑھ گیا

Last Updated On 28 August,2019 04:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس اتار چڑھاؤ کے بعد 30 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 40 پیسے بڑھ گئے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، مگر اختتام پر سرمایا کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کرنے کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 52 پوائنٹس کے اضافے سے 30 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے اضافے سے 157 روپے 80 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے اضافے سے 157 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔