انٹر بینک میں‌ ڈالر 7 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 165 پوائنٹس کی کمی

Last Updated On 29 August,2019 03:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ‌ میں‌ ڈالر 30 پیسے، انٹربینک میں 7 پیسے سستا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 165 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو گیا، انٹربینک میں 7 پیسے کمی کے بعد ڈالر 157 روپے 22 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوا اور 157 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 165 پوائنٹس کی کمی کے باعث 100 انڈیکس 30 ہزار 472 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 30 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔