اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ایمنسٹی سکیم کا فارم ہی تیار نہ ہوسکا، فارم تیار نہ ہونے کے باعث ایک شخص بھی سکیم سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔
ذرائع کے مطابق 6 ہفتوں کی ایمنسٹی سکیم کا پہلا ہفتہ حکام کی روایتی سستی کی نذر ہو گیا، ایف بی آر میں متعلقہ ٹیکس حکام بھی ایمنسٹی سکیم فارم کے منتظر ہیں۔ سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے خواہشمند افراد فارم میں اثاثے درج کریں گے، فارم تیار ہونے تک کوئی بھی شخص ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔