اسلام آباد: (دنیا نیوز) شبر زیدی نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے تمام صنعتی صارفین کو ایمنسٹی سکیم میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کرانا ہوگی، یکم جولائی کے بعد قانون سازی کر کے کارروائی ہوگی، کاروبار کیلئے بہتر ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایمنسٹی سکیم میں سیلز ٹیکس نادہندگان کو بھی موقع دیا گیا، کاروبار کیلئے موقع پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں ٹیکس فائلرز کی تعداد کم ہے، قانون میں کوئی خامی ہے تو بیٹھ کر دیکھیں گے، غیر رجسٹرڈ ادارے 2 فیصد سیلز ٹیکس دے کر رجسٹر ہوسکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم میں سیلز ٹیکس کے واجبات کلیئر کرائے جا سکتے ہیں۔
شبر زیدی کا کہنا تھا صنعتی اداروں کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونا چاہیے،
رجسٹرڈ صنعتی صارفین کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار ہے، بجلی کے 3 لاکھ 41 ہزار صنعتی کنکشنز دیے گئے، ملک بھر میں 7 ہزار گیس کے صنعتی کنکشن دیے گئے، ملک بھر میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن صرف 38 ہزار ہے، اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔