لاہور: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 141 روپے 70 پیسے پر لین دین ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 143 روپے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔
ڈالر ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، انٹر بنک میں 20 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 141 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 141 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 143 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کے ریٹ میں اضافے کا سبب آئی ایم ایف سے نئے قرضوں کے حصول کیلئے لگائی گئی شرائط اور اس سے پاکستانی معیشیت پر ہونے والے اثرات ہیں۔