کراچی: (دنیا نیوز) سونا آئے روز بلندی کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ فی تولہ سونا 70 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
جیولرز کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں سونے کے بھاؤ بڑھنے سے مقامی مارکیٹ میں اس کے دام مزید 200 روپے اضافے سے 70 ہزار 500 روپے تولہ ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہونے سے بھی سونے کے بھاؤ بڑھے ہیں۔ رواں سال کے آغاز سے فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا ہے۔
جیولرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سونے کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہے اور ایسے میں اس کے دام مسلسل بڑھنے سے شادی بیاہ کی تیاری میں ٘مصروف گھرانوں کا بجٹ آؤٹ ہو رہا ہے۔