کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا، تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ مزید 150 روپے مہنگا ہو گیا جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ہفتے کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1239 ڈالر پر مستحکم رہی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 150 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 66200 روپے سے بڑھ کر 66350 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 56757 روپے سے بڑھ کر 56884 روپے ہو گئی۔
ہفتہ کو چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 880.00 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 754.45 روپے پر مستحکم رہی۔