کراچی: (دنیا نیوز) چین، سعودی عرب ہو یا آئی ایم ایف عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لیے پاکستان کو فوری فنڈز کا بندوبست کرنا ہوگا۔
عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ کے مطابق پاکستان کو اس وقت بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کا سامنا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے اور روپے کی قدر میں 20 فیصد کمی جیسے اقدامات موجودہ بحران سے نمنٹے کے لیے ناکافی ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث درآمدات بڑھ رہی ہیں، جاری کھاتوں کا خسارہ 3 گنا بڑھ چکا ہے۔
نئی حکومت بیرونی ادائیگیوں کے لیے پاکستان کو فوری فنڈز کا بندوبست کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے چین اور سعودیہ سے بات چیت کی جارہی ہے۔ سخت شرائط کے باوجود پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑسکتا ہے۔