کراچی: (دنیا نیوز) نئے پاکستان میں مہنگائی کا پہلا طوفان آگیا۔ تیل، گھی اور چائے کی پتی جیسی روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے عوام کے لیے ان اشیاء کا حصول مشکل تر ہوگیا۔
عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ منی بجٹ میں حکومت نے درآمدی اشیاء پر ٹیکس بڑھایا تو کھانے پینے کی مختلف اشیاء کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ ایک ہفتے کے دوران تیل اور گھی 5 روپے اضافے سے 170روپے کلو کردیا گیا۔ چائے کی پتی کا 200 گرام والا پیکٹ 10 روپے اضافے سے 195 روپے جبکہ خشک دودھ 15 روپے اضافے سے 350 روپے فی کلو کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کے لیے ان اشیاء کا حصول مشکل تر ہوتا چلا جارہا ہے۔
ریٹیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ اور نئی حکومت کی جانب سے عائد ٹیکس کی بدولت ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔