عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں اضافہ برقرار

Last Updated On 08 August,2018 05:17 pm

سنگاپور: (روزنامہ دنیا) ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

 عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کی وجہ سعودی عرب میں جولائی کے دوران خام تیل کی پیداوار کم رہنے کی اطلاعات اور امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے باعث عالمی منڈی میں ایرانی کروڈ کی سپلائی معطل ہونا ہے۔ سنگا پور مرکنٹائل میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 42 سینٹ (0.6فیصد) اضافے کے ساتھ 74.17 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 30 سینٹ (0.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 69.31 ڈالر فی بیرل طے پائی، یاد رہے کہ ایران مارکیٹ میں 3 ملین بیرل یومیہ خام تیل سپلائی کر رہا تھا۔