چین نے ایران ایٹمی معاہدہ دنیا میں امن کے لیے ضروری قرار دے دیا

Last Updated On 11 June,2018 05:12 pm

چین: (دنیا نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ اور ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی، چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ 2016 میں دونوں رہنماؤں نے تعاون کے لیے سمجھوتہ کیا تھا، جس پر عمل جاری ہے۔ انہوں نے ایران کے ایٹمی معاہدے کو مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن کے لیے ضروری قرار دیا۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے معاہدے سے نکلنے کے باوجود چین اور یورپی ممالک اس پر عمل درآمد جاری رکھیں گے۔