چین کے 4 بڑے بینک دنیا کے 10 بڑے بینکوں میں سرفہرست

Last Updated On 04 July,2018 05:48 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کے 4 بینکوں نے دنیا کے 10 بڑے بینکوں کی درجہ بندی فہرست میں پہلی چار پوزیشنز حاصل کر لی ہیں۔

برطانوی جریدے "دی بینکر" کی تازہ فہرست میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا، چائنا کنسٹرکشن بینک، بینک آف چائنا اور ایگری کلچرر بینک آف چائنا نے بالترتیب یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔ پہلی بار دنیا کے بڑے بینکوں کی فہرست میں چینی بینکوں نے چار پہلی پوزیشنز حاصل کی ہیں جبکہ ان کے بعد پہلے دس بینکوں کی فہرست میں چار امریکی بینک، ایک برطانوی اور ایک جاپانی بینک شامل ہے۔ دی بینکر نے اپنی فہرست میں دنیا کے 1000 بڑے بینکوں کے نام شامل کیے ہیں۔