امریکا نے انتخابات میں عوام کی شمولیت کو خوش آئند قرار دے دیا

Last Updated On 28 July,2018 01:30 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے انتخابات میں عوام کی شمولیت کو خوش آئند قرار دے دیا۔ ترجمان ہیدر نوئرٹ کا کہنا ہے امریکا نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

ترجمان ہیدر نوارٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے متحرک سول سوسائٹی کا کردار بہت اہم ہے، امریکا پاکستانیوں کے سیاسی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

ادھر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا انتخابات کےانعقاد پرالیکشن کمیشن کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان میں نئی حکومت بننے کے منتظر ہیں، امید ہے نئی حکومت عوام کو استحکام اور خوشحالی دینے میں کامیاب ہوگی۔