پی پی 296 راجن پور سے اویس دریشک بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب

Last Updated On 01 September,2018 06:17 pm

راجن پور: (دنیا نیوز) حلقہ پی پی 296 راجن پور سے تحریک انصاف کے مرحوم ایم پی اے طارق دریشک کے صاحبزادے اویس دریشک بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

تحریک انصاف کے امیدوار اویس دریشک کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ اس طرح اویس دریشک بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ نشست 5 اگست کو پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی طارق خان دریشک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ بلامقابلہ رکن منتخب ہونے والے اویس دریشک مرحوم طارق خان دریشک کے صاحبزادے ہیں۔