رحمن ملک کا آرٹی ایس ناکامی پر ماہرین کی ٹیم بنانے کا مطالبہ

Last Updated On 26 August,2018 03:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو آر ٹی ایس کی ناکامی کی مکمل تفتیش کرنے اور کیبینٹ ڈویژن کو ٹیکنکل کمیٹی تشکیل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ہفتے گزر گئے مگر کیبینٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور سینیٹ نامزد کوآرڈینیٹر برائے الیکشن 2018 سینیٹر رحمن ملک نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے خط میں درخواست کی ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو سینیٹ نے 12 جولائی کو الیکشن کی نگرانی و سیکورٹی معاملات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی تھی۔ کمیٹی نے 26 جولائی کو الیکشن کمیشن سے آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات دریافت کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کمیٹی کی ہدایات پر کیبینٹ ڈویژن کو ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کےاحکامات 2 اگست کو جاری کئے، تین ہفتے گزر گئے مگر کیبینٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنا اور ذمہ داروں کا تعین کرنا از حد ضروری ہے لہذا کمیٹی وزیراعظم سے فوری طور پر کیبینٹ ڈویژن کو ٹیکنکل کمیٹی تشکیل کرنے کی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی احکامات کی درخواست کرتی ہے۔