پی پی وفد کی اختر مینگل سے ملاقات، صدارتی الیکشن میں حمایت کی درخواست

Last Updated On 02 September,2018 12:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے سردار اخترمینگل سے ملاقات کی ہے، اعتزاز احسن نے صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے سامنے اپنا مدعا رکھ دیا، امید ہے ان کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا، کوشش ہے مولانا فضل الرحمان بھی دستبردار ہو جائیں۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی درخواست اپنی پارٹی کے سامنے رکھوں گا۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کا حل اور محرومیوں کا ازالہ چاہتے ہیں۔
 

Advertisement