صدر بن کر چین سے نہیں بیٹھوں گا، عارف علوی

Last Updated On 30 August,2018 05:06 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ اںصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صدارتی امیدوار عارف علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرپشن ختم کرنے کی تیاری شروع ہو چکی ہے، بلوچستان اور سندھ میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی نے کہا کہ میں صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر وزیرِاعظم عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں کہ اتنی بڑی ذمہ داری سونپی، یقین ہے کہ ہمیں خیبر پختونخوا سے بھاری اکثریت سے کامیابی ملے گی

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کی تیاری شروع ہو چکی ہے، بلوچستان اور سندھ میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور صدر میری خواہش ہو گی کہ سادگی اپنائی جائے، میں آئینی صدر رہونگا اور عہدہ ملنے کے بعد چین سے نہیں بیٹھوں گا اور آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئی غیر سیاسی مسائل حل کروں گا۔
 

Advertisement