عارف علوی کو صدر بنوانے کیلئے جہانگیر ترین متحرک

Last Updated On 29 August,2018 02:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عارف علوی کو صدر بنوانے کیلئے جہانگیر ترین متحرک ہو گئے، بلوچستان کے بعد ہفتہ کو خیبرپختونخوا میں اہم اجلاس بلا لیا گیا۔

جہانگیر ترین عارف علوی کو صدر بنانے کا مشن پر نکل پڑے ہیں، بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا ان کے ریڈار پر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے سپیکر خیبرپختونخوا سمیت اہم اراکین کو ہفتے کو بلا لیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں صدر مملکت کے لیے ووٹ پر مشاورت ہوگی، جہانگیر ترین دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جہانگیر ترین نمبرز گیم سے متعلق جلد وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔
 

Advertisement