اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان تحریکِ انصاف فواد چودھری نے انتخابی نتائج روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعطل سے انتقالِ اقتدار موخر ہونے کا اندیشہ ہے۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 20 حلقوں کے نتائج انتظامی یا عدالتی وجوہات پر روکنا مناسب نہیں، 48 حلقوں میں پہلے ہی دوبارہ گنتی کی جا چکی ہے، سپریم کورٹ دوبارہ گنتی کی شرائط کی وضاحت کر چکی ہے، انتخابی نتائج میں تعطل سے انتقال اقتدار موخر ہونے کا اندیشہ ہے جو نقصان دہ ہے، چیف جسٹس اس تعطل کا نو ٹس لیں۔