این اے 247: الیکشن کمیشن کا مہر لگے بیلٹ پیپرز ملنے پر تحقیقات کا حکم

Last Updated On 05 August,2018 12:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) این اے 247 کراچی میں سکول سے بیلٹ پیپرز ملنے پر کھلبلی، الیکشن کمیشن نے تحقیقات کا حکم دے دیا، پیپرز اصل ثابت ہوئے تو دوبارہ انتخاب ہوسکتا ہے۔

کراچی کے علاقے گزری میں لڑکوں کے سرکاری سکول سے تقریباً 150 بیلٹ پیپرز ملنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام نے این اے 247 کے اس پولنگ اسٹیشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے بتایا کہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن کے انتخابی میٹریل کا ریکارڈ موجود ہے۔ بوائز سکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز میں سے زیادہ تر پر پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگی ہوئی تھی۔ اس سے پہلے بھی قیوم آباد کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے۔