پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ

Last Updated On 06 August,2018 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سندھ کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز نے بھی عہدوں سے استعفوں کا فیصلہ کرلیا، استعفے جمعرات کو ایوان صدر کو بھجوائے جائیں گے۔

تبدیلی کی لہر، محمد زبیر گورنر سندھ کا عہدہ چھوڑ چکے، پنجاب سے رفیق رجوانہ اور خیبر پختونخوا سے اقبال ظفر جھگڑا نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں اپنے استعفے جمعرات کے روز ایوان صدر بھجوائیں گے۔ تحریک انصاف جیسے ہی وفاق میں حکومت بنائے گی تو صوبوں میں نئے نمائندے بھی لائے گی۔

عمران خان نے گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا ہے۔ لاہور کے گورنر ہاؤس میں کون ڈیرہ جمائے گا اس کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ پنجاب میں بڑے عہدے کیلئے اسحاق خاکوانی، بابر اعوان، رائے عزیز اللہ اور اعجاز چودھری کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔