بشریٰ بی بی کی بیٹی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

Last Updated On 06 August,2018 05:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات بھی کھلاڑی بن گئیں، عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

عمران خان کی اہلیہ بھی کپتان کی پارٹی مضبوط کرنے کے مشن پر، بشریٰ بی بی کی بیٹی اور قریبی دوست نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات نے کپتان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے بھی عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ فرح خان ایک کاروباری شخصیت ہیں اور بشریٰ بی بی کی قریبی دوست ہیں۔ عمران خان نے اپنی اہلیہ کی دوست اور ان کی بیٹی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے گی۔ خواتین ملکی ترقی کے لیے آگے آئیں تحریک انصاف پلیٹ فارم دیگی۔