این اے 230: فہمیدہ مرزا 95 ہزار 64 ووٹ لے کر کامیاب

Last Updated On 05 August,2018 05:29 pm

بدین: (دنیا نیوز) سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 230 سے فہمیدہ مرزا 95 ہزار 64 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئی ہیں۔

غیر حتمی نتیجہ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 230 پر دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی امیدوار ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 95 ہزار 64 ووٹ لے کر کامیاب ہو چکی ہیں جبکہ ان کے مدِ مقابل پیپلز پارٹی کے رسول بخش چانڈیو 93 ہزار 999 ووٹ لے سکے۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار رسول بخش چانڈیو نے حلقہ این سے 230 دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی تاہم فہمیدہ مرزا کی جانب سے گنتی کا عمل روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا تھا لیکن عدالتِ عالیہ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔