لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی بطور ایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثنا اللہ کیخلاف یہ درخواست فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 سے ناکام امیدوار ڈاکٹر نثار احمد نے دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ اسلام کا تقدس پامال کرنے میں ملوث ہیں، انہوں نے اسلام کا تقدس پامال کر کے آئین کی خلاف ورزی کی اور آئین کے آرٹیکل 62، 63 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
درخواست میں عدالتِ عالیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ رانا ثنا اللہ کو نااہل قرار دے کر بطور ایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔