این اے 16 ایبٹ آباد کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر معطل

Last Updated On 23 July,2018 01:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے احکامات کی عدم عدولی پر این اے 16 کے اسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر کو معطل کر دیا۔ سید ابراہیم شاہ کو الیکشن کمیشن نے احکامات نہ ماننے پر معطل کرنے کی ہدایت کی۔

ادھر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ انتخابی قانون 2017ء کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دو سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ہر صورت ختم کر دی جائے۔ انتخابی قانون 2017ء کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا 2 سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے پر شکایات کے ازالے کے لئے الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کی سربراہی میں مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں سکیورٹی فرائض انجام دینے والے پاک فوج کے عملے کی تفصیل بھی جاری کی ہے، جس کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ایک لاکھ حاضر سروس، ایک لاکھ 90 ہزار ریزرو فورس پر مشتمل کل 3 لاکھ 70 ہزار فوجی اہلکار تعینات ہوں گے۔