اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نوٹس بحال کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ 26 اپریل کو محفوظ کیا تھا۔ عدالت عالیہ نے عمران خان کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو جاری نوٹس بحال ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران لاہور، ساہیوال اور لودھراں میں جلسے کرنے پر عمران خان کو نوٹس بھیجا تھا جس کے خلاف عمران خان نے عدالت سے رجوع کیا۔