دالبندین: بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 20 زخمی

Last Updated On 22 July,2018 11:11 pm

دالبندین: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے دالبندین کلی خُدائے رحیم میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطاقب دالبندین کلی خُدائے رحیم میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا، حملے سے 20 افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد انتخابی دفتر میں دستی بم پھینک کر فرار ہوئے۔ یہ حملہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی امیدوار سخی امان اللہ نوتیزئی کے انتخابی دفتر پر ہوا۔