الیکشن 2018: بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل، 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے

Last Updated On 21 July,2018 12:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2018 کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی، قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، عدالتوں میں زیر التواء حلقوں کے بھی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ لاہور کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز پہنچا دیئے گئے، 55 لاکھ 91 ہزار 3 سو بیلٹ پیپرز آر اوز کے حوالے کئے گئے۔

بیلٹ پیپرز کی تقسیم کا عمل پاک فوج کی نگرانی میں عمل میں آیا۔ ڈی آر اوز آج لاہور کے تمام ریٹرننگ آفیسروں کو بیلٹ پیپرز جاری کرینگے۔ 24 جولائی کو تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشنز پر ارسال کیے جائیں گے۔

لاہور میں آج آروز کو سامان کی پیکنگ اور پولنگ اسٹیشن کے عملے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی سے متعلق بھی ڈی آر اوز اپنے ججز کو آگاہ کریں گے۔