کراچی: (دنیا نیوز) پاک سرزمین پارٹی نے سیاسی وابستگی رکھنے والے انتخابی عملے کی تعنیاتی پر تحفظات کا اظہار کر دیا، رضا ہارون نے الیکشن کمیشن سے انتخابی عملے کی سکروٹنی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
عام انتخابات کو لے کر پاک سرزمین پارٹی کی مشکلات بڑھ گئیں، پی ایس پی رہنماؤں نے شہر میں انتخابی عملے کی تعنیاتی پر سوال کھڑے کر دیئے، ساتھ ہی الیکشن کمیشن سے سیاسی وابستگی رکھنے والے افسران کی تعنیاتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
پی ایس پی رہنما نے لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا۔ رضا ہارون بولے کروڑوں کہ اربوں روپے کے اشتہارات کی دوڑ میں متوسط اور غریب امیدوار کھو گئے ہیں، عوام اشتہارات کے بجائے حقائق کی بنا پر ووٹ دیں۔
پی ایس پی رہنما کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروئیاں کی گئی، مگر پینے کا پانی نہ ملنے سے غریب بچوں کے مرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، 25 جولائی حکمرانوں کا احتساب کا دن ہے۔