مینڈیٹ میں رہتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے، آرمی چیف

Last Updated On 19 July,2018 10:16 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عوام کیلئے آزادانہ طور پر جمہوری حق استعمال کرنے کا سازگار ماحول یقینی بنائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انھیں عام انتخابات 2018ء کے موقع پر الیکشن کمیشن سے تعاون سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف لا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج انتخابات میں سازگار ماحول یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، ضابطہ اخلاق اور دیئے گئے مینڈیٹ میں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عوام کیلئے آزادانہ طور پر جمہوری حق استعمال کرنے کا سازگار ماحول یقینی بنائے گی۔