شناختی کارڈز کا اجرا 24 جولائی تک یقینی بنایا جائے: الیکشن کمیشن

Last Updated On 19 July,2018 06:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نادرا کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو شناختی کارڈز کا اجرا 24 جولائی تک یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن (ای سی پی) کی جانب سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو دی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ارجنٹ اور نارمل درجوں کے تمام شناختی کارڈز کا اجرا 24 جولائی تک یقینی بنایا جائے اور گمشدہ کارڈز کی فراہمی کی درخواستیں فوری طور پر نمٹائی جائیں۔

نادرا حکام کو کہا گیا ہے شناختی کارڈ میں تبدیلی کرانے والوں کے پرانے شناختی کارڈ ضبط نہ کیے جائیں کیونکہ ووٹ ڈالنے کے دن تمام شہریوں کے پاس قومی شناختی کارڈ لازمی ہونا چاہیے۔